چین اور فلپائن جنوبی بحیرہ چین سے متعلق متفق
چین اور فلپائن نے جنوبی بحیرہ چین کے بارے میں اپنے اختلافات کے حل کے لئے طاقت کے استعمال سے گریز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ چین کے سرکاری خبر رساں ادارے سنہوا کی طرف سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہاگیا ہے کہ چین اور فلپائن نے جنوبی بحیرہ چین میں امن کی اہمیت اور بحری اور ہوائی آمدورفت کی آزادی کی اہمیت کا اعادہ کیا ہے۔
چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے منیلا میں کہا کہ اس تنازعے کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ یہ سرحدی تنازعہ دونوں ممالک کے مابین کشیدگی کی وجہ ہے تاہم فلپائنی صدر روڈریگو ڈویٹرٹے کے اقتدار سنبھالنے کے بعد فلپائن اور چین کے باہمی تعلقات میں بہتری آئی ہے۔