تازه خبریں

ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی کی قومی شخصیات و بزرگان سے ملاقات

اسلام آباد: اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنما ، دبیر مجمع اہلبیت پاکستان ڈاکٹر علامہ شبیرکی مختلف قومی و ملی شخصیات و بزرگان سے ملاقات،جامعہ الکوثر میں آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی سے خصوصی ملاقات کی قومی ملی امور پر نیز بشارت عظمی کانفرنسز کے اثرات اور مزید بہتری کے اقدامات پر گفتگو ہوئی ۔ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی کی شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سکریٹری جنرل علامہ عارف واحدی سے بھی ملاقات کی ملی یکجہتی کونسل سمیت اہم قومی تنظیمی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی نےقاضی غلام مرتضی سے بھی ملاقات کی اور ان کی عیادت کی نیز قومی حالات پر تبادلہ خیال ہوا اس کے علاوہ علامہ شبیر حسن میثمی کی مسوٗل شعبہ زائرین علامہ مظہر عباس علوی سے بھی ملاقات کی اور زائرین کے لئےبننے والیکمیٹی اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔علامہ شبیر میثمی کی مولانا ظفر عباس سے بھی تفصیلی ملاقات ہوئی نیز یورپ میں مقیم مومنین کے مسائل اور دیگر امور کے حوالے سے گفتگو ہوئی