تازه خبریں

ڈونلڈ ٹرمپ کا یوٹرن

سیول پہنچنے پر ایک بیان میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف کبھی طاقت کا استعمال نہ کرنا پڑے ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ شمالی کوریانیوکلیئرہتھیاروں اورمیزائل پروگرام پرامریکاسےبات کرے۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایسےمیں یو ٹرن لیا ہے کہ اس سے پہلے انہوں نے کئی مرتبہ شمالی کوریا پر چڑھائی کرنے کی دھمکی دی تھی جس پر شمالی کوریا نے امریکہ پر واضح کیا تھا کہ امریکہ اس کے میزائل کے رینج میں ہے اور کسی بھی وقت امریکہ پر حملہ کیا جا سکتا ہے۔