تازه خبریں

ڈیرہ اسماعیل خان: جے ایس او کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ

ڈیرہ اسماعیل خان:

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان کے زیر اہتمام ایک روزه “تعمیر سیرت تربیتی ورکشاپ” انعقاد کیا گیا۔ جس میں کثير تعداد میں طلباء نے شرکت کی۔

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان صوبہ خیبرپختونخواہ کے صوبائی آرگنائزر برادر محمد احسان خان نے خصوصی شرکت کی۔ علاوه ازیں شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ خیبرپختونخواہ کے صوبائی نائب صدر سید عابد حسین زیدی، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی صدر مولانا کاظم مطہری اور ضلعی جنرل سیکرٹری سید سجاد حسین شیرازی نے بھی شرکت کی اور خطاب کیا۔

آخر میں طلباء کو محرم الحرام کے حوالے سے ضروری ہدایات اور نشر و اشاعت کا سامان بھی دیا گیا۔ سیکورٹی کے لیے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ رمضان توقير صاحب کی طرف سے تمام یونٹس کو “میٹل ڈٹیکٹر” بھی دیے گئے۔