• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

ڈیرہ اسماعیل خان میں تین افراد کا قتل انتظامیہ پہ سوالیہ نشان ہے علامہ شبیر میثمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں تین افراد کا قتل انتظامیہ پہ سوالیہ نشان ہے علامہ شبیر میثمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں تین افراد کا قتل انتظامیہ پہ سوالیہ نشان ہے علامہ شبیر میثمی

جعفریہ پریس پاکستان : راولپنڈی / اسلام آباد 

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دو بھائیوں سمیت تین افراد کے قتل کے لرزہ خیز واقعے پر رنج و غم کا اظہارِ کرتے ہوئے مجرموں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزاء دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے بیان میں علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ یہ واقعے صوبہ خیبر پختونخوا میں امن وامان کی صورتحال کو ثبوتاز کرنے کی مذموم کوشش ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور یہ واقعہ کے پی میں امن کی صورتحال پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں کہا کہ رزق ہلال کمانے کی غرض سے اپنی دکانوں پر بیٹھے مقتولین پر دہشت گردوں کا دھاوا اور پھر فرار ثابت کرتا ہے کہ ریاست مدینہ کا دعوہ کرنے والے تاحال عوام کو تحفظ جیسی بنیادی حق فراہم کرنے میں ناکام ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ڈیرہ جیسے حساس علاقے میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے موثر حکمت عملی اپنائے اور اس واقعے کے مجرموں کو فوری گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائے تاکہ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا کر صوبے کے امن کو ثبوتاز ہونے سے بچایا جا سکے۔ علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے شہداء کے خانوادے سے تعزیت اور صبر کی دعا بھی کی۔