ڈیرہ اسماعیل خان میں مسلسل قتل عام سوالیہ نشان ہے خبر جعفریہ پریس شیعہ علماء کونسل پاکستان و اسلامی تحریک پاکستان کے رہنما علامہ رمضان توقیر و خیبر پختونخواہ کے صدر علامہ حمید حسین امامی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور افسوس کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت شرپسندوں کے آگت بے بس نظر آتی ہے دن دیہاڑے معصوم افراد قتل پورہے ہیں کوئی ٹھوس کاروائی عمل میں نہیں آرہی لوگوں میں بے چینی پائی جاتی ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے اقدامات کئے جائیں