تازه خبریں

ڈیرہ اسماعیل خان میں یکم فروری کومنعقد ہونیوالی پیغام مصطفیؐ کانفرنس پورے پاکستان کیلئے اتحاد و اتفاق کا مظہر ہوگی‘علامہ محمد رمضان توقیر

جعفریہ پریس – ڈیرہ اسماعیل خان- شیعہ علماء کونسل خیبرپختونخواہ کے صدرعلامہ محمد رمضان توقیرنے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں یکم فروری کومنعقد ہونیوالی پیغام مصطفیؐ کانفرنس پورے پاکستان کیلئے اتحاد و اتفاق کا مظہر ہوگی۔۔ جسمیں جمعیت علماء اسلام(ف)کے مرکزی امیرایم این اے مولانا فضل الرحمن‘جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ‘جمعیت علماء پاکستان کےسربراہ مولاناابوالخیرزبیراورتحریک جعفریہ کے سربراہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی شرکت کرینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کانفرنس ڈیرہ اسماعیل خان کے لوگوں کی طرف سے دہشتگردی کے خلاف واضح پیغام ہوگی کہ یہاں پرسنی شیعہ کاکوئی جھگڑانہیں اوردہشتگردی کرنیوالے لوگ پاکستان اورتمام مسالک کے لوگوں کے مشترکہ دشمن ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم سب کااللہ ایک‘رسول ایک‘قبلہ ایک‘قرآن ایک اورہم سب متحدومتفق ہیں۔توحیدورسالت اورآخرت پرسب کاایمان ہے۔جولوگ دہشتگردی کررہے ہیں انکاہمارے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ کانفرنس مسلمانوں کااکٹھ ہوگا۔جویہ ثابت کریگاکہ ہم قول وفعل میںی کجاویکجہت ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا اتحاد دہشتگردی کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ میڈیانے ہمیشہ فرقہ واریت اوردہشتگردی کیخلاف جبکہ محبت اورپیارکے فروغ میں اہم کردارادا کیا ہے ہمیں امیدہے کہ مذکورہ کانفرنس کی بھرپورکوریج کرکے میڈیااپنی روایت کوبرقراررکھے گا۔اس موقع پر جے یوآئی (ف)کے ضلعی جنرل سیکرٹری قاری محمدقاسم قریشی‘جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری بشیرہرگن‘تحصیل صدرحافظ محمدرمضان‘جمعیت علماء پاکستان کے صوبائی رہنماصاحبزادہ فقیرشیرمحمد‘علامہ غضنفرعلی نقوی‘علامہ اظہرعباس ندیم‘اسدعباس‘قتیل حسین اظہر‘ہیبت اللہ صدیقی اورسیدعابدحسین زیدی بھی موجودتھے۔