ڈی ایٹ کا نواں اجلاس
ڈی ایٹ کا نواں اجلاس ترکی کے شہر استنبول میں ہوا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ سربراہ اجلاس کے آغاز سے قبل وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کانفرنس میں شریک دوسرے رہنماوں کے ہمراہ گروپ فوٹو ہوا۔
ترکی، پاکستان، انڈونیشیا ، ملائشیا، بنگلہ دیش ، مصر ، ایران اور نائجیریا ڈی ایٹ کے رکن ہیں۔ آذربائجان، اور گنی نے ڈی ایٹ کے نویں اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔
اجلاس میں ڈی ایٹ تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے سمٹ رپورٹ پیش کی۔ ڈی ایٹ ممالک کی مجموعی آبادی ایک ارب سے زیادہ ہے۔
تنظیم کے مقاصد میں رکن ممالک کے درمیان معاشی تعاون میں اضافہ اور عوامی زندگی میں بہتری بھی شامل ہے۔نویں ڈی ایٹ اجلاس میں سربراہان مملکت و حکومت مستقبل کےلائحہ عمل پر گفتگو کی۔