تازه خبریں

*کابینہ دفتر مشہد مقدس قائد ملت جعفریہ کا اجلاس*

*کابینہ دفتر مشہد مقدس قائد ملت جعفریہ کا اجلاس*
بروز منگل دفتر قائد ملت جعفریہ مشہد مقدس کی کابینہ کا مدیر محترم حجة الاسلام والمسلمین آقای سید موسیٰ رضانقوی کی سربراہی میں اجلاس ہوا۔
اجلاس میں دفتر سے وابستہ شعبہ جات کے مسئولین نے اپنی اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کیں جن کا تفصیل سے جائزہ لیاگیا.

طلاب عظام اور زائرین گرامی کو درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا گیا.

اجلاس میں قائد محبوب حضرت ایت اللہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے دفتر مشہد کی کارکردگی پر اطمینان سے اراکین کابینہ کو آگاہ کرتے ھوئے ان کے طرز عمل کو سراہا گیا اور اسی طرح سنجیدگی سے سرگرمیاں جاری رکھنے کی تلقین کی گئی.