تازه خبریں

کالعدم جماعت کا سربراہ احمد لدھیانوی کا نام ’فورتھ شیڈول‘ سے خارج

کالعدم جماعت کا سربراہ احمد لدھیانوی کا نام ’فورتھ شیڈول‘ سے خارج

کالعدم جماعت کا سربراہ احمد لدھیانوی کا نام ’فورتھ شیڈول‘ سے خارج

سپاہ صحابہ کے سربراہ احمد لدھیانوی کانام فورتھ شیڈول سے نکال دیا گیا نیکٹا نے ہوم ڈپارٹمنٹ کی سفارش پر پابندیاں ختم کرنے کا نوٹفکیشن جاری کردیا نیکٹا کی طرف سے پابندیاں ختم ہونے کا نوٹفکیشن جاری ہونے کے بعد احمد لدھیانوی کے اثاثے غیر منجمد کردئے گئے ہیں زرائع  وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ لدھیانوی پر سے اسلحہ لائسنس کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے بینک اکاؤنٹ شناختی کار ڈ بھی بحال کردیا گیا ہے

ہوم ڈپارٹمنٹ  پنجاب کی طرف سے سفارش پر نیکٹا نے وفاقی اداروں  کو ضروری کاروائی کے لئے ہدایات جاری کی تھیں  جو اب ان ہی کی سفارش پر واپس لے لی گئٰ ہیں  زرائع کا کہنا ہے کہ  ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب میں ایک اعلی سطح کمیٹی ہے جو ایسے فورتھ شیڈول میں ڈالے گئے افراد کے کیسوں کا جائزہ لیتی ہے اور نام ڈالے جانے کے بعد مخصوص عرصہ گزرنے پر ایسے افراد کے کنڈکٹ کے بارے میں مطمئن نہ ہوتو اس کا نام فورتھ شیڈول سے نکالنے کی سفارش کرتی ہے جس پر نیکٹا ان افراد کا نام لکالنے اور متعلقہ محکموں کو بھی پابندیاں ختم کرنے کی ہدایت جاری کردیتا ہے