• حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد
  • برسی شہدائے سیہون شریف کا چھٹا اجتماع ہزاروں افراد شریک
  • اعلامیہ اسلامی تحریک پاکستان برائے عام انتخابات 2024
  • ھیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے مجلس ترحیم
  • اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا
  • مولانا امداد گھلو شیعہ علماء کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر منتخب
  • اسلامی تحریک پاکستان کے زیر اہتمام فلسطین و کشمیر کانفرنس
  • ملک کا امن شرپسندوں اور دہشتگردوں کے خاتمے میں مضمر ہے، علامہ شبیرمیثمی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا ویڈیو لنک اجلاس اہم فیصلہ جات

تازه خبریں

کراچی ائیرپورٹ اور تفتان میں زائرین پر خطرناک حملوں کے بعد بھی معلوم نہیں حکومت کس مصلحت کا شکار ہے ،علامہ محمد رمضان توقیر

شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا ہے کہ کراچی ائیرپورٹ اور تفتان میں زائرین پر خطرناک حملوں کے بعد بھی معلوم نہیں حکومت کس مصلحت کا شکار ہے۔ کوئٹہ، تفتان روٹ پہ زائرین پر مسلسل حملوں اور باقاعدہ شناخت کرکے قتل عام ناقابل برداشت ہے۔ پاکستان کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ لیکن حکومت اب بھی دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کے بجائے تماشہ دیکھنے میں مصروف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ رمضان توقیر نے کہا کہ ملک میں جنگل کا قانون نظر آتا ہے اور دہشت گردوں کو مکمل آزادی حاصل ہے۔ حکومت امن و امان کے قیام میں پوری طرح ناکام ہوچکی ہے، جبکہ دوسری طرف پاکستان دشمن طاقتیں تیز رفتاری کے ساتھ پاکستان کی تباہی میں مصروف عمل ہیں۔ دہشت گردوں کے پے درپے حملوں کے باوجود حکومتی ایوانوں میں کوئی فرق نہیں پڑ رہا۔ قوم کی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے حکومت پاکستان کی بقاء کی خاطر دہشت گردوں کا قلع قمع کرے۔