تازه خبریں

کراچی اورملک کے دیگرحصوں میں ہونے والی دہشت گردی قابل مذمت ہے ، وفاقی اورصوبائی حکومتیں عوام کے تحفظ کیلئے خصوصی انتظامات کریں،علامہ شہنشاہ حسین نقوی

جعفریہ پریس ۔ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء اورخطیب مسجد باب العلم علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ شہر کراچی اور ملک کے دیگر حصوں میں ہونے والی دہشت گردی قابل مذمت ہے۔حکمران ملک کو آگ وخون کی دلدل میں دھکیل رہے ہیں۔نارتھ ناظم آباد فیڈرل بی ایریا اور دیگر مقامات پر منعقدہ مجالس ومحافل کے اجتماعات سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ شیعہ شخصیات کے قتل عام کو ہرگز برداشت نہیں کرینگے۔شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے کہا کہ وہ عوام کے تحفظ کیلئے خصوصی انتظامات کریں۔