تازه خبریں

کراچی ریلوے انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کا نتیجہ ہے جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ۔۔علامہ ناظر عباس تقوی

علامہ سید ناظر عباس تقوی اور نائب صدر و پو لیٹیکل سیکر ٹری محمد یعقوب شہباز نے لا نڈ ھی ٹر ین حاد ثے میں زخمی ہونیوالے اٖفراد کی جناح اسپتال میں جا کر عیا دت اور خیریت دریافت کی(ترجمان شیعہ علماء کو نسل)
یہ واقعہ صرف اور صرف ریلوے انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کا نتیجہ ہے جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا(علامہ ناظر عباس تقوی)
اس حادثے کی اعلی سطح پر جو ڈیشنل انکوائری کروائی جائے تاکہ اس حادثے میں ملوث ہو نے والوں کا تعین کیا جاسکے(علامہ ناظر عباس تقوی)

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی اور نائب صدر و پو لیٹیکل سیکر ٹری محمد یعقوب شہباز نے لا نڈ ھی ٹر ین حاد ثے میں تیس سے زائد قیمتی جانوں کی ہلاکت اور درجنوں افراد کے زخمی ہو نے پر انتہائی غم اور افسوس کا اظہار کیا اور اس واقعے میں زخمی ہونیوالے اٖفراد کی جناح اسپتال میں جا کر عیا دت اور خیریت دریافت کی اس مو قع پر علامہ ناظر عباس تقوی کا میڈیا ں سے گفتگوں کر تے ہوئے کہنا تھاکہ حکومت کو چا ئیے کہ اس واقعے میں تمام زخمیوں کو بہتر ین علاج کی سہو لیات فراہم کی جائیں اور اس واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کے لیے حکومت معاو ضے کا اعلان کرے یہ واقعہ صرف اور صرف ریلوے انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کا نتیجہ ہے جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیامسا فر اپنی منزلوں پر جانے سے پہلے ہی موت کے مُنہ میں چلے گے اس حادثے کی اعلی سطح پر جو ڈیشنل انکوائری کروائی جائے تاکہ اس حادثے میں ملوث ہو نے والوں کا تعین کیا جاسکے