کراچی شہید انور علی اخونزادہ کی برسی کے حوالے سے تعزیتی ریفرنس
شہید انور علی اخونزادہ کی برسی کے حوالے سے تعزیتی ریفرنس و تنظیمی تربیتی نشست کا اہتمام:
شیعہ علماء کونسل (سندھ) کراچی ڈویژن کی جانب سے قومی جماعت کے جنرل سیکریٹری شہید انور علی اخونزادہ کی برسی کی مناسبت سے تعزیتی نشست کا اہتمام رہائشگاہ قائد ملت جعفریہ پاکستان پہ کیا گیا۔
نشست کا آغاز محترم ارسلان حسین رضوی نے ترانہ شہادت کے زریعے کیا جسکے بعد نشست سے شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے مسئول برائے شعبہ تبلیغات و تربیت حجۃالاسلام علامہ عابد رضا عرفانی صاحب نے خطاب کیا۔
علامہ عابد رضا عرفانی نے شہید انور علی اخونزادہ کے افکار و نظریات پر مفصل گفتگو کی۔
بعد ازاں شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محترم علی نقوی نے شہید کے خانوادے کا پیغام کراچی ڈویژن کے زمہ داران و کارکنان تک پہنچایا اور شہید انور علی اخونزادہ کے خانوادے کو خراج عقیدت پیش کیا۔
نشست میں مرکزی نائب صدر محترم حسنین مہدی رضوی، صوبہ سندھ کے مشیر انجینئر افتخار مہدی رضوی، کراچی ڈویژن کے صدر علامہ کامران حیدر عابدی، جنرل سیکریٹری محترم آفتاب میرزا، کراچی ڈویژن کے مشیر مولانا سجاد حاتمی، کراچی ڈویژن کے مشیر محترم احمد علی جعفری، ضلع غربی کے صدر محترم رضوان زیدی، ضلع وسطی کے جنرل سیکریٹری محترم مصطفیٰ موسوی، سینئیر نائب صدر محترم ثقلین، ضلع شرقی کے جنرل سیکریٹری مولانا غلام قادر میثم، ضلع شرقی کے رہنماء مولانا طارق مشہدی، ضلع شرقی کے رہنماء محترم سلمان بنگش، ضلع غربی کے رہنماء محترم صابر سمیت دیگر علماء کرام، عہدہ داران و کارکنان نے شرکت کی۔