تازه خبریں

کراچی میں نماز جمعہ کی ادا ئیگی کے بعد اپنے گھر جانے والے افراد کو شہید کرنا انتہائی شرمناک عمل ہے (علامہ ناظر عباس)

حکومت اور قا نون نا فز کر نے والوں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ48گھنٹوں میں دہشت گردوں کو گرفتار کرے)ان بزدلانہ کاروائیوں سے ملت جعفر یہ کے جو انوں کے حو صلے ہرگز کم نہیں ہونگے)کرا چی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماءکو نسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ کراچی میں نماز جمعہ کی ادا ئیگی کے بعد اپنے گھر جانے والے افراد کو شہید کرنا انتہائی شرمناک عمل ہے دہشت گردوں کو کراچی میں امن کا دیر پا رہنا گوارہ نہیں دہشت گردوں کی ان بزدلانہ کاروائیوں سے ملت جعفر یہ کے جو انوں کے حو صلے ہرگز کم نہیں ہونگے لگتا ہے کراچی میں ایک بار پھر دہشت گردوں نے اپناوجود ثا بت کرنا چا ہاں ہے ہم حکومت اور قا نون نا فز کر نے والوں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ48گھنٹوں میں دہشت گردوں کو گرفتار کرے اور عبرت ناک سزا دے تا کہ آئندہ اس طرح کے واقعات پھر پیش نہیں آئے حکومت کو چائیے کہ نام بدل بدل کر کام کرنے والی کا لعدم جماعتوں کے خلاف بلا تفریق آپریشن کرے دریں اثناقا ئد ملت جعفریہ علامہ سید سا جد علی نقوی نے اس واقعے میں شہید ہونے والے مومینن کی نماز جنازہ انچولی امام بارگاہ میں پڑھا ئی اس موقع پر علامہ ناظر عباس تقوی،علامہ شبیر میثمی،علامہ جعفر سبحانی،علامہ کرم الدین سمیت علماءکرام اور عوام کی بڑی تعداد نے شر کت کی