• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

کراچی میں یوم عاشور، اہل سنت کی عزاداری

کراچی میں یوم عاشور، اہل سنت کی عزاداری

کراچی میں یوم عاشور، اہل سنت کی عزاداری

کراچی میں عاشورہ کے جلوس کے بعد تعزیہ نکالنے کی روایت کئی سال پرانی ہے، کراچی کے مختلف علاقوں میں حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کی یاد میں تعزیئے نکالے جاتے ہیں جبکہ عقیدت مندوں کی بڑی تعداد بھی ان تعزیوں کو دیکھنے آتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی اہل سنت برادری کی جانب سے شب عاشور اور عصر عاشور کے کو شہر بھر کے مختلف علاقوں میں علم و تعزیہ کے جلوس نکالے جاتے ہیں، جن میں جوان اور بچے حضرت عباس علمدار ع کی یاد میں علم کی شبیہہ بھی اٹھاتے ہیں، تعزیہ کے جلوس امام حسین اور ان کے اصحاب کی یاد میں شعراء اپنے کلام پڑھتے ہیں اور اہل سنت علماء اہل بیت پر پڑھنے والے مصائب بیان کرتے ہیں جبکہ شہر بھر میں سبیلیں بھی لگائی جاتی ہیں۔ فرقہ واریت کے اس دور میں بھی کہ جب تکفیریت نے پاکستان میں اتحاد و وحدت کو کافی زیادہ نقصان پہنچایا ہے، وہیں یہ جلوس اس بات کو ثابت کرتے ہیں کہ امام حسین (ع) کی ذات اقدس تمام مسلمانوں کے درمیان نکتہ اتحاد ہے۔