جعفریہ پریس – پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی میں امام بارگاہ شاہ نجف مارٹن روڈ کے پاس ملک و اسلام دشمن تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب سید غلام حیدر ولد ظہیر حیدر شہید کردئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے 40 سالہ شہید غلام حیدر کو اس وقت اپنی درندگی کا نشانہ بنایا جب وہ اپنی کولیگ کو گھر چھوڑنے کے بعد اپنے گھر کی طرف روانہ تھے۔ واضح رہے کہ پچھلے دو دن میں دو ڈاکٹروں قاسم عباس، حیدر رضا، ایک وکیل وقار شاہ اور جوان مظہر حسین اور علی بہادر کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں نے ان بہیمانہ قتل واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں چن چن کر شیعہ اکابرین کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مگر حکومت، عدلیہ، قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے میں یکسر ناکام ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاستی ادارے کراچی میں جاری قتل و غارت گردی کے اس کھیل کو ختم کرنے میں سنجیدہ کردار ادا کریں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کر کے تختہ دار پر لٹکائیں-
- علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
- محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
- علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
- علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
- علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
- سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
- علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
- پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد