تازه خبریں

کربلا فکری و نظریاتی دفاع کا محاز ہے ۔۔ دی گائیڈرز سکول انیڈ ڈگری کالج دنیور میں منعقد یوم حسین کے پروگرام سے خطاب

جعفریہ پریس – کربلا فکری و نظریاتی دفاع کا محاز ہے اس راہ کے راہی کی فکر حرُ کی طرح ہوس سے پاک ہو ، ہمت حبیب ابن مظاہر کی مانند ہو ، حوصلہ مُسلم ابن عوسجہ کی مثل کوہ گراں ہو ۔ ان خیالات کا اطہار شیعہ علما کونسل گلگت ڈویژن کے راہنما شیخ سلمان محمدی نے دی گائیڈرز سکول انیڈ ڈگری کالج دنیور میں منعقد یوم حسین کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے مزید کہا کہ کربلا بے یقین کو یقین اور صاحب یقین کو منزل کمال عطا کرتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ امام حسین انسانیت کے پیشواہ ہے مگر ایک سازش کے تحت جامعہ قراقرم میں گزشتہ کئی سالوں سے منعقد ہونے والے یوم حسین کے پروگرام کا متنازعہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے اگر یونیورسٹی انتظامیہ نے پروگرام کا نعقاد نہ کیا تو آنے والے حالات کی تمام تر ذمہ داری وی سی اور یونیورسٹی انتظامیہ پر عائد ہوگی ۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے شیخ ارشاد حسیں نے کہا کہ محرم اور کربلا کا پیغام یہ ہے کہ ہمیں ہر حال اور ہر سطح پر مولا امام حسین کی پیروری اختیار کیے رہنا چاہیئے تاکہ فکر و عمل سے اپنے آقا کی اواز پر لبیک کہنے والے قرار پائیں اور ناصران امام کی صفات سے متصف ہوں ۔ پروگرام سے شیخ ناصر حسین ، شیخ قیصر اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔