تازه خبریں

بعد از نماز جمعہ شیعہ علماء کونسل ،جے ایس او اور دیگر تنظیموں کی جانب سے ملک بھر میں القدس ریلیاں نکالی جائیں گی ،مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل

کرسمس ڈے پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی

کراچی: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کرسمس ڈے پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین پاکستان میں سب کو اپنی عبادات کرنے کا حق حاصل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و محبت کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس کے لیے تمام مکاتب فکر کو مذہبی آزادی کے ساتھ ساتھ باہمی احترام کے جذبے کو بھی فروغ دینا چاہیے۔ انہوں نے مسیحی برادری کو کرسمس ڈے کی مبارکباد کے ساتھ ساتھ ملکی تعمیر و ترقی کے لیے تمام ہم وطنوں کو بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کا بھی پیغام دیا۔