شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے پاکستان کے برادر اور ھمسایہ ملک ایران کے شہر کرمان میں میں دھشتگردی کے المناک سانحہ کی شدید مذمت کرتے ھوئے کہا کہ ھم اس حادثے میں شہدا کے لواحقین،ایران کے عوام اور خاصکر رھبر معظم انقلاب حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کو تعزیت پیش کرتے ھیں پاکستان کے تمام عوام کی طرف سے ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ھیں دھشتگرد اسلام اور امت مسلمہ کے دشمن ھیں عالمی سامراجی طاقتیں خاصکر اسرائیل عالم اسلام میں دھشتگردی پھیلا کر امت کو کمزور کرنے کی گھناؤنی سازش میں ملوث ھیں اسرائیل اس طرح کے حادثے کرا کے حماس کے مقابلے میں اپنی ذلت آمیز شکست کو چھپانے اور فلسطینی بے گناہ نہتے عوام پر سفاکیت اور درندگی سے توجہ ھٹانے کی کوشش کر رھا ھے مگر مظلوم بے گناہ لوگوں کے خلاف اس طرح کی درندگی سے ان کے سفاکیت مزید عیاں ھوتی ھے پاکستان اور ایران دونوں دھشتگردی سے متاثر ھیں ھماری توقع یہ ھے کہ دونوں ممالک ملکر دھشتگردی کے نیٹ ورک کو توڑنے میں مشترکہ کردار ادا کریں تاکہ پورا خطہ دھشتگردی سے پاک ھو سکے، امید ھے ان دھشتگردوں کے نیٹ کو دنیا کے سامنے جلد بے نقاب کیا جائے گا-