تازه خبریں

کرم ایجنسی پارہ چنارمیں چمکنی باڑ گاؤں گوادرکے قریب مسافر کوچ پر دھماکہ

 کرم ایجنسی پارہ چنارمیں چمکنی باڑ گاؤں گوادرکے قریب مسافر کوچ پر دھماکہ ہوا ہے ۔ چمکنی باڑ کے قریب روڈ پر بم نصب تھا ۔کرم ایجنسی پا رہ چنار شہرسے ہنگو یاصدہ کیلئے مسافر کوچ کرآ رہی تھے اور مسافر کوچ میں تقریباً40.35افراد سوار تھے۔جن میں 13افراد شہید ہوگئے اور18.17 زخمی ہیں ۔شہدا ء و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔اطلاعات یہ ہیں کچھ زخمیوں کو پشاور منتقل کیا جارہاہے۔کچھ شہداء کے نام در ج ذیل ہیں۔
شہید محمد علی،محمد نزیر ولد محمد علی،احمد علی ولد حسن غلام،ثمین حسین ولدضامین حسین،مراد علی ولد نور علی ،نصیبہ بی بی زوجہ مراد علی،وصیلہ بی بی زوجہ لطیف حسین،صغرا بی بی زوجہ محب علی،محمد علی کمسن بیٹا محب علی،گل بی بی زوجہ علی داد شہید ہو گئی ہیں کچھ کے نام ابھی معلوم نہیں ہو سکے۔