تازه خبریں

بعد از نماز جمعہ شیعہ علماء کونسل ،جے ایس او اور دیگر تنظیموں کی جانب سے ملک بھر میں القدس ریلیاں نکالی جائیں گی ،مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل

کل جمعۃ الوداع ملک بھر میں یوم القدس منائیں گے علامہ شبیر میثمی

قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی  کی اپیل پر ملک بھر میں آج یوم القدس منایا جائیگا، علامہ شبیر میثمی

بعد از نماز جمعہ شیعہ علماء کونسل ،جے ایس او اور دیگر تنظیموں کی جانب سے ملک بھر میں القدس ریلیاں نکالی جائیں گی ،مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل

 ملک بھر میں تمام صوبائی دارالحکومتوں،ڈویژن،اضلاع،تحصیل ،گائوں بشمول گلگت بلتستان تا کشمیر میں مظلوم فلسطینی بھائیوں کی حمایت میں نکلیں گے

راولپنڈی / اسلام آباد27مارچ 2025ء (  جعفریہ پریس پاکستان ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیرحسن میثمی کہتے ہیں کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں آج جمعة الوداع کے روز یوم القدس بھر پور طور پرمنایا جائیگا ،مرکزی القدس کمیٹی نے یوم القدس کے سلسلے میں تیاریا ں مکمل کرلیں ، ملک بھر کی بڑی شاہراہوں اور شہروں سے لے کر قصبوں اور دیہاتوں تک اظہار یکجہتی کے پرچم، پینا فلیکس، بینرز، پوسٹرز آویزاں کردیئے گئے،مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے مزید کہا کہ مظلوم فلسطینی و غزہ کی عوام سے اظہار یکجہتی اوریوم القدس کی آزادی کیلئے بعد از نماز جمعہ شیعہ علماء کونسل پاکستان ،جے ایس او اور دیگر تنظیموں کی جانب سے ملک بھر میں پرامن احتجاجی قدس ریلیاںنکالی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا جمعة الوداع فلسطینی عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی ، ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے اور اسرائیل و اس کے حواریوں کیخلاف کلمہ حق کہنے کا یوم تجدید عہد ہے ،جس پر ملک بھر میں تمام صوباء دارالحکومتوں،ڈویژن،اضلاع،تحصیل ،گائوں بشمول گلگت  بلتستان تا کشمیر اور ملک کے چپے چپے سے عوام اپنے مظلوم بھائیوں کی حمایت میں نکلیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ مظلوم فلسطینی و کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول کی صیہونی تسلط سے آزادی کیلئے احتجاجی ریلیوں میں بھی عوام بھرپور طریقے سے شرکت یقینی بنائیں۔