تازه خبریں

کنٹرول لائن پر سول آبادی کونشانہ بنانے کابھارتی دعویٰ مسترد

کنٹرول لائن پر سول آبادی کونشانہ بنانے کابھارتی دعویٰ مسترد

پاک فوج نے کنٹرول لائن پر سول آبادی کو نشانہ بنانے کا بھارتی دعویٰ مسترد کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ جوابی کارروائی میں صرف ان بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جاتاہے جہاں سے بے گناہ لوگوں پر فائرنگ یا گولہ باری کی جاتی ہے۔آئی ایس پی آر کےمطابق بھارتی ڈی جی ایم او نے پاکستانی ہم منصب سے ہاٹ لائن پر رابطےکے دوران کنٹرول لائن پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا دعوی ٰ کیاتھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کےمطابق پاکستان آرمی ایک پیشہ ور اورذمہ دارفوج ہے جو سول آبادی کونشانہ بنانے کوغیراخلاقی سمجھتی ہے ۔اور ویسے بھی کنٹرول لائن کے اس پار ہمارے اپنے کشمیر ی بھائی رہتے ہیں۔