• حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
  • کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی

تازه خبریں

کوئٹہ ایک بار پھر لہو لہو ، شرپسند دھشتگردوں کے حملے میں 3 مومنین شہید

جعفریہ پریس – موٹر سائیکل پر سوار دہشتگردوں نے بس کے اندر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جسکے نتیجے میں دو جوان مرزا حسین اور اسد اللہ موقعے پر شہید ہوگئے، جبکہ ایک زخمی محمد علی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاؤن میں ایک مرتبہ پھر تکفیری انسانیت دشمن دہشتگردوں کیجانب سے شیعہ ہزارہ برادری کو نشانہ بنایا گیا۔  پیر کے روز تین شیعہ ہزارہ جوانوں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا، جب وہ مسافر کوچ میں سوار ہوکر زیارات کی طرف جانے کی تیاری میں صروف تھے۔ موٹر سائیکل پر سوار دہشتگردوں نے بس کے اندر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دو جوان مرزا حسین اور اسد اللہ موقعے پر شہید ہوگئے جبکہ ایک زخمی محمد علی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔ واقعے کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ضروری کارروائی شروع کر دی، لیکن دہشتگرد ہمیشہ کی طرح فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اعلیٰ سکیورٹی اور حکومتی اداروں کی جانب سے ملک بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے اجراء کے دعوے کے با وجود اس سانحہ کا رونما ہونا ان اداروں کی کارکردگی کیلئے سوالیہ نشان ہے ۔