تازه خبریں

کوئٹہ دھماکہ افسوسناک ہے تحقیقات کی جائیں رہنما شیعہ علماء کونسل پاکستان

کوئٹہ دھماکہ افسوسناک ہے تحقیقات کی جائیں رہنما شیعہ علماء کونسل پاکستان

علامہ عارف حسین واحدی نے کوئٹہ سرینا ھوٹل میں دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ھوئے کہا ھے کہ دھشتگردی کی لہر ایک بار پھر سر اٹھا رھی ھے سیکورٹی فورسز کو زیادہ الرٹ رھنے کی ضرورت ھے۔جان بحق افراد کے پسماندگان سے تعزیت کرتے ھیں، زخمیوں کی جلد شفایابی کے لئے دعاگو ھیں اورحکومت بلوچستان سے مطالبہ کرتے ھیں کہ دھشتگردوں کو جلد گرفتار کر کے عوام کے سامنے بے نقاب کریں اورانصاف کے کٹہرے میں لائیں۔ملک کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں اور ان کے ایجنٹوں پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ ملک میں امن وسلامتی کی صورتحال کو بہتر اور عوام کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے۔