تازه خبریں

کوئٹہ پولیس سنٹر پر حملے کے سہولت کاروں کو بے نقاب کیا جائے، علامہ سبطین سبزواری شیعہ علماء کونسل پنجاب

کوئٹہ پولیس سنٹر پر حملے کے سہولت کاروں کو بے نقاب کیا جائے، علامہ سبطین سبزواری
لاہور (جعفریہ پریس ) شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کوئٹہ پولیس سنٹر میں ہونے والے سانحہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے کے لئے فوجی آپریشن کا دائرہ کار دیگر علاقوں کی طرف بھی کیا جائے۔ سکیورٹی ادارے مقامی سہولت کاروںکو بے نقاب کریں ۔ کارکنوں سے گفتگو میں انہوںنے کہا کہ کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ کی ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں کے ملزمان کو بے نقاب کیا جاتا تو آج سریاب روڈ کا حادثہ پیش نہ آتا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد افغانستان سے آئیں یا ہندوستان سے ان کی مقامی سہولت کاری کے ذرائع کو ختم کیا جائے۔ایک عرصے سے دہشت گردی کے شکار ملک کو بار بار ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔ علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ جب تک دہشت گردی اور تکفیریت پر قابونہیں پایا جاتا، ملک میں امن ممکن نہیں ہے۔دوسری طرف اپوزیشن اور حکومت کے درمیان جاری محاذ آرائی کو کم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ سیاسی مسائل کو پارلیمنٹ کے اندر حل کیا جائے۔ ہیجانی کیفیت پیدا کرنے اور عام لوگوں کے کاروبار اور تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل کا تعطل کسی صورت قابل برداشت نہیں ہوسکتا ۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اور حکومت دونوں کو اپنی انا اور ہٹ دھرمی سے بالاتر ہوکرلوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنی چاہیں، ورنہ انارکی اور انتشار کی سیاست سے کسی کو کچھ نہیں ملے گا۔ پاکستان جمہوری ملک ہے، یہاں جمہوری روایات کی مضبوطی اور حکمرانوں کے احتساب کا رواج بھی پڑنا چاہیے۔