تازه خبریں

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 39لاکھ سے تجاوز کر گئی

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 39لاکھ سے تجاوز کر گئی

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 39لاکھ سے تجاوز کر گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 39 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ اموات کی تعداد بھی 2 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ ہے۔13لاکھ 40ہزارسے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔
امریکہ میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 92 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 77 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید 539 اموات ہوئی ہیں، جس سے ملک میں میں مرنے والوں کی تعداد 30 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
روس بھی کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے پہلے پانچ ممالک میں شامل ہوگیا۔۔متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 77ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 1600 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔
ترکی میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 33 ہزارسے زیادہ ہوچکی ہے۔