کورونا وبا کنٹرول میں ہے، جلد مکمل قابو پالیں گے: وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کورونا وبا کنٹرول میں ہے اور جلد اس پر مکمل قابو پالیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کو آج سے ہی ملک بھر میں آپریشنل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا ٹائیگر فورس اثاثہ ہے جو ہرمشکل میں کام آئے گی، کورونا وبا قابو میں ہے، جلد مکمل قابو پالیں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے ملکی معشیت کو بہت نقصان ہوا، لاک ڈاؤن میں آہستہ آہستہ نرمی کر رہے ہیں اور کاروباری سرگرمیاں اور بارڈرکو بھی احتیاطتی تدابیر کے ساتھ کھول رہے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث اب تک 20 ہزار 603 افراد متاثر اور 469 اموات ہو چکی ہیں۔