• کوئٹہ میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی کا علامہ سید علی حسین مدنی کے کتابخانہ کا دورہ
  • مفتی رفیع عثمانی کی وفات سے علمی حلقوں میں خلاء پیدا ہوا علامہ شبیر حسن میثمی
  • مسئول شعبہ خدمت زائرین ناصر انقلابی کا دورہ پاکستان
  • علامہ عارف واحدی کا سید وزارت حسین نقوی اور شہید انور علی آخوندزادہ کو خراجِ تحسین / دونوں عظیم شخصیات قومی سرمایہ تھیں
  • علامہ شبیر میثمی کی وفد کے ہمراہ علامہ افتخار نقوی سے ملاقات
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مفتی رفیع عثمانی کے فرزند سے والد کی تعزیت
  • سید ذیشان حیدر بخاری متحدہ طلباء محاذ کے مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اعلی سطحی وفد کی پرنسپل سیکرٹری وزیر اعظم پاکستان سے تعزیت
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی نواب شاہ میں پریس کانفرنس

تازه خبریں

کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کو زندہ جلانا بربریت کی انتہاء ہے،علامہ عارف حسین واحدی

سعودی عرب،مقبوضہ کشمیر سری نگر ،نائیجریا،اسٹریلیاسمیت اورکزئی ایجنسی ہنگو میں عاشورہ کے روز عزاداران پر راکٹ حملوں اور فائرنگ کی بھی مذمت
اسرائیل نے ہمیشہ بین الاقوامی قوانین اور فلسطینیوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے،اقوام متحدہ سے کاروائی کرنے کا مطالبہ ،شیعہ علماء کونسل پاکستان

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عار ف حسین واحدی نے کوٹ رادھاکشن میں میاں بیوی کو زندہ جلانے، تشدد اور ہنگامہ آرائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کروائی جائے۔ توہین رسالت توہین مذہب کی بنیاد پر اقدامات کی اس قدر شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائے جس سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی منظرعام پر آجائے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم اور غیر مسلم پاکستان محب الوطن ہیں ایک دوسرے کے مذہبی جذبات کا احترام دونوں پر لازم ہے۔ مذہب کی آڑ میں ذاتی دشمنی اور ذاتی مفادات حاصل کرنے والے شر انگیز عناصر کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے۔ علامہ عارف حسین واحدی نے مزید کہا کہ بعض عناصر ذاتی معاملے کو مذہبی رنگ دے کر پاکستان میں فسادات کرانا چاہتے ہیں۔انہوں نے مسیحی برادری کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ امن پسند، قانون پسند، محب وطن پاکستانی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کوٹ رادھا کشن میں ہونے والے واقعہ میں نامزد افراد اور ان کے ساتھ اس گھناؤنے عزائم میں شامل دیگر افراد کو عبرت ناک سزا دی جائے تاکہ پاکستان کے آئین اور قانون کی عزت اوراحترام باقی رہے۔ 
علامہ عارف حسین واحدی مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے سعودی عرب،مقبوضہ کشمیر سری نگر ،نائیجریا،آسٹریلیاسمیت پاکستان کے قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی ہنگو میں عاشورہ کے روز عزاداران پر راکٹ حملوں،فائرنگاور بم دھماکے کے واقعات کے نتیجہ میں عزادار ان مظلوم کربلا شہید ہوئے ان واقعات کی شدیدالفاظ میں مذمت کی۔ علاوہ ازیں قبلہ اول مسجد اقصٰی پر اسرائیلی فوجوں کے حملے کو دہشتگردانہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ہمیشہ بین الاقوامی قوانین اور فلسطینیوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔ پاکستانی عوام فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف ہے۔ اقوام متحدہ اس واقعہ کا نوٹس لیکر اسرائیل کے خلاف بھر پور کا روائی کرئے۔