تازه خبریں

گجرات:علامہ عارف حسین واحدی نے گجرات میں بزرگ مذھبی راھنما چوھدری منظور حسین کے پاس ان کی والدہ مرحومہ کی تعزیت

گجرات:علامہ عارف حسین واحدی نے گجرات میں بزرگ مذھبی راھنما چوھدری منظور حسین کے پاس ان کی والدہ مرحومہ کی تعزیت اور فاتحہ خوانی کی مرحومہ کی مغفرت کی دعا کرائی۔اس موقعہ پر بہت سے تنظیمی احباب خاص کرمحترم جناب الطاف کاظمی اور ضلعی جنرل سیکریٹری بھی موجود تھے اس موقعہ پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ھوئے علامہ واحدی صاحب نے کہا کہ حکمران نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کریں توازن کی پالیسی کا معنی تو یہ ھے کہ خشک و تر کو برابر تولا جائے یہ ملک کے لئے نقصان دہ ھے،ھم نے ھمیشہ قانون کی حکمرانی کی بات کی ھے ملکی امن و امان قائم کرنے میں ھماری قیادت کا اھم رول اور کردار ھے عزاداری ھماری عبادت ھے ھمارا آئینی حق ھے اس کو محدود کرنے کی اجازت نہیں دیں گے حکمران توجہ رکھیں کہ چار دیواری کے اندر مجالس کی اجازت لازم قرار دینا سراسر ناانصافی ھے پر امن شہریوں کو ان کے حقوق سے محروم کرنا بہت بڑا ظلم ھو گا اس کے علاوہ زائرین کی مشکلات حل کرنے میں حکومت بلکل سنجیدہ نہیں ھے زیارت کو سب مسلمان عبادت سمجھتے ھیں کوئٹہ اور تفتان میں زائرین کی مشکلات حل نہ کی گئیں تو ھم احتجاج پر مجبور ھوں گے