تازه خبریں

گجرات:نزول قرآن و یوم پاکستان کانفرنس 26 رمضان المبارک

گجرات:نزول قرآن و یوم پاکستان کانفرنس 26 رمضان المبارک

نزول قرآن و یوم پاکستان کانفرنس 26 رمضان المبارک
شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع گجرات کے زیر اہتمام نزول قرآن و یوم پاکستان کانفرنس بمقام ضلع کونسل ہال گجرات منعقد ہوئی کہ جس کا طرہ امتیاز یہ تھا تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام و عوام الناس نے بھرپور شرکت کی
مختلف مکاتب و جماعتوں کے نمائندوں کی شرکت اس بات کا واضح و بین ثبوت ہے کہ گجرات میں تشیع کی نمائندگی مخلصین قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی و شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع گجرات پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں ۔
اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا کہ جس کی سعادت مولانا سید مختار حسین گیلانی صاحب نے حاصل کی ۔
بعد از تلاوت قرآن پاک سٹیج سیکرٹری و ضلعی جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع گجرات مولانا سید موسیٰ کاظم نقوی صاحب نے عظیم الشان 30واں سالانہ نزول قرآن و یوم پاکستان کانفرنس کے انعقاد کا مقصد بیان کیا ۔
خطابات :
1: مولانا سید آصف عمران کاظمی صاحب
2: سید محمد ہارون شاہ بخاری صاحب ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن گجرات
3: سید الطاف الرحمن صاحب امیر مرکزی اہلحدیث ضلع گجرات
4: محترم جناب جاوید بٹ صاحب صدر مرکزی انجمن تاجران گجرات
5: مولانا سید تنویر حسین رضوی
6: شاہد چوہدری صدر گجرات یونین آف جرنلسٹ
7: محترم جناب ڈاکٹر طارق سلیم صاحب امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب و صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان
ڈاکٹر صاحب نے مختلف موضوعات کو احسن انداز میں بیان فرمایا بالخصوص حضرت امام خمینی کی خدمات کو سراہا جمعۃ الوداع کو یوم القدس سے منسوب کرنا امام خمینی کی روشن فکری کا عملی ثبوت ہے ۔
8 : حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ سید اشتیاق حسین کاظمی صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان شمالی پنجاب و سنئیر نائب صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان شمالی پنجاب
قبلہ نے جہاں اتحاد امت کو فروغ دینے کی بات کی وہاں قرآن فہمی اور مظلومین جہان و ملت مستضعف اہل غزہ و فلسطین کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرنے کی تاکید کی ۔
آخری خطاب حجۃ الاسلام والمسلمین قبلہ عارف حسین واحدی صاحب مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان نے کیا کہ جہاں انہوں نے ملک خدادا پاکستان کی سالمیت ، ملک کو درپیش مسائل و مشکلات پر مشتمل بھرپور خطاب فرمایا ۔
اور ساتھ ہی قبلہ اول ، بیت المقدس ، مسجد اقصیٰ ، اہل غزہ و فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے پیغامات از طرف قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی صاحب عوام الناس تک پہنچائے ۔
آخر پر منتظم پروگرام جناب سید الطاف عباس کاظمی صاحب نے تمام منتظمین بالخصوص آرگنائزر پروگرام ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع گجرات سید ہارون بابر جعفری ، مولانا سید الطاف حسین رضوی مشیر مذھبی و سیاسی امور شمالی پنجاب ، مولانا سید موسیٰ کاظم نقوی ضلعی جنرل سیکرٹری و چوہدری کامران حیدر المعروف چوہدری مون ساہی ، ڈپٹی کمشنر گجرات جناب صفدر حسین ورک ، ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطا باجوہ ، ڈویژنل جنرل سیکرٹری جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن برادر علی رحمن ، جناب وقار الحسن ہیرا ، صدر حسینی رضا کار جناب سید علی فراز بخاری ، سید توقیر کاظمی لالہ موسیٰ ، سید راشد عباس جعفری صوبائی نمائندہ شمالی پنجاب ، سید علی فرقان کاظمی ، عبد الکریم مرل ضلعی صدر تحریک لبیک ،مرزا چاند ،سید جابر کاظمی ، سید عقیل عباس شاہ چئیرمین یونین کونسل معین الدین پور سیداں ، سید طاہر عباس ، سید نجف عباس کاظمی امام بارگاہ فرزند علی شاہ ، سید علی زیدی ، سید محمد علی نقوی ، سید افضال شاہ عادووال ، سید محمد علی نقوی ، سید ریحان کاظمی ، علامہ سید حسنین رضا کاظمی ، تحصیل صدر گجرات سید معظم رضا ، مولانا سید غیور عباس ، مولانا سید علی رضا شادیوال ، مولانا شاہد رضا ، سید اکبر عباس کاظمی ، سید گلفام کاظمی ، عمران اصغر ، سید افضال مہدی ، سید دانیال کاظمی ، سید مزمل شاہ ، کیپٹن امجد ، سید عزادار عباس شاہ سنئیر نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع گجرات ، سید چن پیر نقوی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ڈویژن گجرات ، چوہدری صغیر انوار تحصیل صدر جلالپور جٹاں ، شفیق جعفری تحصیل صدر کھاریاں ،سید کاشف شاہ ، معروف قانون دان سید وسیم حیدر ، سید امتیاز حیدر ، سید فدا شاہ ، ڈاکٹر رضا حسین حیدری ، رانا احمد رضا صدر منہاج یوتھ لیگ ضلع گجرات ، شرکاء کہ جس میں تمام ماتمی تنظیمیں، مذھبی ، سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں اسی طرح وکلاء برادری ، صحافی برادری ، انجمن تاجران ، انتظامیہ ، سیکیورٹی کے اداروں اور ہر قسم کا تعاون کرنے والے افراد کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ۔
حرف دعا مولانا سید الطاف حسین رضوی صاحب نے ادا کیے ۔