جعفریہ پریس اسلام آ ٓباد __ شیعہ علماء کونسل کی طرف سے مقامی ہوٹل میں گلگت بلتستان کے اراکین کے اعزاز میں خصوصی عصرانہ کا اہتمام کیا گیا جس میں قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت الله سید ساجد علی نقوی نے خصوصی شرکت کی _ ساتھ ہی موجودہ ملکی صورتحال ، گلگت بلتستان کے آیئنی حقوق اور دیگر اہم معاملہ پر پریس کانفرنس بھی کی گئی جس میں دارالحکومت کے تمام صحافیوں ، اخبار نویسوں کو مدعو کیا گیا _
قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی نے مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علما کونسل پاکستان علامہ عارف حسین واحدی ، مرکزی سیاسی سیل کے انچارج علامہ شبیر حسن میثمی ، علامہ ناظرعباس تقوی ، علامہ رمضان توقیر ، آغا سید محمد عباس رضوی ، علامہ شیخ مرزا علی ، کپٹین (ر) محمد شفیع ، کپٹین (ر) محمد سکندر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا !