• کوئٹہ میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی کا علامہ سید علی حسین مدنی کے کتابخانہ کا دورہ
  • مفتی رفیع عثمانی کی وفات سے علمی حلقوں میں خلاء پیدا ہوا علامہ شبیر حسن میثمی
  • مسئول شعبہ خدمت زائرین ناصر انقلابی کا دورہ پاکستان
  • علامہ عارف واحدی کا سید وزارت حسین نقوی اور شہید انور علی آخوندزادہ کو خراجِ تحسین / دونوں عظیم شخصیات قومی سرمایہ تھیں
  • علامہ شبیر میثمی کی وفد کے ہمراہ علامہ افتخار نقوی سے ملاقات
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مفتی رفیع عثمانی کے فرزند سے والد کی تعزیت
  • سید ذیشان حیدر بخاری متحدہ طلباء محاذ کے مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اعلی سطحی وفد کی پرنسپل سیکرٹری وزیر اعظم پاکستان سے تعزیت
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی نواب شاہ میں پریس کانفرنس

تازه خبریں

گلگت بلتستان کے انتخابات کے حوالے سے کسی بھی سیاسی پارٹی سے الحاق کی باتیں قبل ازوقت ہیں،جھوٹی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہیں،علامہ عارف حسین واحدی

جعفریہ پریس – گلگت بلتستان کے انتخابات کے حوالے سے کسی بھی سیاسی پارٹی سے الحاق کی باتیں قبل از وقت ہیں، بعض گروہ کی جانب سے گلگت بلتستان الیکشن کے حوالے سے سوشل میڈیا یا پرنٹ میڈیا پر حقائق کے برعکس قومی، ملی اور سیاسی و مذہبی جماعت پرکسی دوسری پارٹی سے الحاق کی جھوٹی خبریں شایع کی جا رہی ہیں جس کی ہم سخت الفاظ میں تردید کرتے ہیں ، ان خیالات کا اظہاراسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عار ف حسین واحدی نے جعفریہ پریس کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا –
اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عار ف حسین واحدی نے کہا کہ اسلامی تحریک پاکستان کی مرکزی سیاسی سیل کا اہم اجلاس مرکزی سینئر نائب صدر اسلامی تحریک پاکستان و سربراہ سیاسی سیل سید وزارت حسین نقوی کی سربراہی میں مرکزی آفس میں منعقد ہوا ،جسمیں پنجاب ،سندھ ،خیبر پختونخواہ ،آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت ملک بھر سے سیاسی سیل کے ممبران نے شرکت کی، جبکہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے خصوصی طورپرشرکت کی ۔اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر تفصیلاً غور وغوص کے بعد اہم فیصلے کئے گئے ۔اجلاس میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائیوں کی حمایت سمیت ضرب عضب و 21ویں ترمیم اور فوجی عدالتوں کے قیام کو دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے نیک شگون قرار دیا گیا اورگلگت بلتستان کے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں بھر پور انداز میں حصہ لیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ  گلگت بلتستان کا سیاسی سیل  اور سیاسی پارلیمانی بورڈ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے جبکہ گلگت بلتستان کے انتخابات کے حوالے سے منشور بنانے کے لئے علامہ شبیر حسن میثمی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، اس منشور کا جلد ہی اعلان کر دیا جائے گا- علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ ہمارے منشور کے بنیادی نکات میں گلگت بلتستان کو پانچواں صوبہ بنوانا ،آئینی حقوق دلاوانا ،قومی اسمبلی اور سینٹ میں گلگت بلتستان کے لوگوں کو نمائدگی دلوانا ،خطہ کی محرومی کے خاتمہ کیلئے اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جدوجہد کرنا ،علاقے میں امن اومان اور اتحاد بین المسلمین کا فضاء کو عام کرنا ہے منشور کا حصّہ ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاسی پارٹی سے الحاق کی باتیں قبل از وقت ہیں بعض گروہ کی جانب سی گلگت بلتستان الیکشن کے حوالے سے سوشل میڈیا یا پرنٹ میڈیا پر حقائق کے برعکس قومی ملی سیاسی و مذہبی جماعت پر کسی دوسری پارٹی سے الحاق کی جھوٹی خبریں شایع کی جا رہی ہیں جس کی ہم سخت الفاظ میں تردید کرتے ہیں تاہم اسلامی تحریک پاکستان کی مرکزی سیاسی سیل کے فیصلہ کے مطابق مثبت و سیاسی قوتوں کے ساتھ مشاور کا عمل جاری رہے گا۔