گلگت سکردوشاہراہ کی تعمیر اب تک تاخیر کا شکار ہے حکومت اس سلسلے میں سنجیدہ ہو اسلامی تحریک پاکستان
جعفریہ پریس : اسلامی تحریک پاکستان کے صوبائی صدر آغا سید عباس رضوی ممبر گلگلت بلتستان کونسل نے وفد سے ملاقات میں گلگت اسکردو روڈ کی تعمیر کے حوالے سے کہا کہ اسلامی تحریک کا ایک دیرینہ مطالبہ ہے کہ اس شاہراہ کی تعمیر انتہائی ضروری ہے عوام کی ایک بڑی تعداد اس شاہراہ کو آمد و رفت کے لئے استعمال کرتے ہیں اس شاہراہ کی خستہ حالی آئے روز حادثات کا سبب بنتی ہے ایک طویل عرصے سے اسلامی تحریک پاکستان اس سلسلے میں آواز اٹھارہی ہے ہم صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس شاہراہ کی تعمیر کے سلسلے میں اپنی کوششوں کو تیز کرے