تازه خبریں

گلگت نون لیگ کے بعد مجلس وحدت المسلمین کا اسلامی تحریک کے نامزد امیدوارمحمد باقر کی حمایت کا اعلان

نون لیگ کے بعد مجلس وحدت المسلمین کا اسلامی تحریک کے نامزد امیدوارمحمد باقر کی حمایت کا اعلان

اہم خبر
اسلامی تحریک گلگت بلتستان اور مجلس وحدت المسلمین کی مشترکہ پریس کانفرنس راکاپوشی ویو پوائنٹ غلمت نگر میں منعقد ہوئی۔ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکٹری جنرل سید علی رضوی نے باظابطہ طور پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قومی و ملی مفاد کے تناظر میں اسلامی تحریک کے امیدوار نگر حلقہ ۴ محمد باقر کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں ـ پریس کانفرنس میں اسلامی تحریک کے رہنماء علامہ شیخ مرزا علی، جناب دیدار علی، شیخ منیر منوری و دیگر شامل تھے۔ جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں اسلامی تحریک اور ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان بھی موجود تھے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان مسلم لیگ نون نے بھی اسلامی تحریک کےامیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے جس کے بعد محمد باقر کی جیت یقینی ہوگئی ہے۔