تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی ملاقات

قائد ملت جعفریہ پاکستان سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی ملاقات

راولپنڈی

قائد ملت جعفریہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور قائد محترم سے مولانا سید علی رضا نقوی کی وفات پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی ملاقات میں مختلف سیاسی و عوامی مسائل پر گفتگو ہوئی وفد میں مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، سید عاطف حسین گیلانی اور ملک امانت خان راول شریک تھے قائد محترم نے مختلف سیاسی و عوامی مسائل کی جانب گورنر پنجاب کو متوجہ کیا گورنر پنجاب نے قائد محترم کی قومی خدمات کو سراہا اور ان کی رہنمائی پر ان کا شکریہ ادا کیا قائد ملت جعفریہ پاکستان نے وفد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا