جعفریہ پریس۔٢٣ مارچ ٢٠١٥کوگولڈن پیک گلگت میں شیعہ علماء کونسل گلگت بلتستان کے زیراہتمام فکر شہید رضوی ورکرزکنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن میں شیعہ علماء کونسل،جے ایس اواورجعفریہ یوتھ کے تنظیمی کارکنان سمیت مومنین نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔فکرشہید رضوی ورکرزکنونشن سے شیعہ علماء کونسل گلگت بلتستان کے صدرآغاعباس رضوی، صوبائی سینئرنائب صدرعلامہ شیخ مرزا علی نگری ، سابق وزیردیدارعلی اور علامہ شبیرحسین صابری سمیت دیگرمقامی رہنماوں اورصوبہ بھرکے جید علماء کرام نے خطاب کیا۔
اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے علامہ شیخ مرزاعلی نگری نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی سیاسی میدان میں بھرپورحصہ لیں گے اورنمائندہ ولی فقیہ قائدملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجدعلی نقوی کی ہدایات وسرپرستی میں جیت ملت جعفریہ کا مقدر بنے گی، کیونکہ ملک بھرکی طرح گلگت بلتستان میں بھی قومی قیادت اورملی پلیٹ فارم کے کارکنان عوامی حقوق کے دفاع میں بھرکردارادا کر رہے ہیں۔
کنونشن کے اختتام پرشیعہ علماء کونسل گلگت بلتستان کے قائدین نے علامہ شہیدضیاء الدین رضوی کی قبر پر حاضری دی اوراجتماعی فاتحہ خوانی کی۔
جعفریہ پریس کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اس منعقدہ عظیم الشان کنوشن میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ علامہ عارف حسین واحدی اورمرکزی رہنماعلامہ شبیرحسن میثمی نے خصوصی شرکت اور خطاب کرنا تھا مگرموسمی خرابی کی وجہ سے فلائٹ منسوخ ہونے پردونوں رہنما نہ پہنچ سکے۔
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات