گھڑی باغ گلگت میں اسلامی تحریک نے عوامی طاقت کا مظاہرہ کر کے آیئنی بیداری مہم کو ملکی سطح پر وسیع کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیل۔۔ اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے زیر اہتمام آئینی آگاہی مہم کے سلسلے میں یوم الحاق پاکستان کے حوالے سے گھڑی باغ گلگت میں ایک عظیم الشان تاریخی عوامی اجتماع منعقد ہوا۔ اجتماع میں ہزاروں کی تعداد میں گلگت بلتستان کے تمام علاقوں سے تمام مسالک کے عوام بالخصوس اسلامی تحریک کے کارکنوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ گلگت بلتستان کے غیور عوام نے ستر سال پہلے ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کر کے گلگت بلتستان کو غیر مشروط طور پر پاکستان کی جھولی میں ڈالا مگر افسوس کہ گلگت بلتستان کے عوام کو آج تک سوائے مایوسی اور متنازعہ ہونے کے تعنے کے سوا کچھ نہیں ملا۔ اسلامی تحریک پاکستان کا مطالبہ ہے کہ ہمیں ہمارا حق دیا جائے، ہمیں آئینی صوبہ بنا کر سی پیک میں حصہ دیا جائے۔۔ ستم بالائے ستم یہ کہ ہمیں متنازعہ کہنے والے ہم پر غیر قانونی اور غیر اخلاقی ٹیکسس بھی لگاتے ہیں، پہلے ہمیں ہمارے حقوق دوپھر ہم سے ٹیکس لو۔ ہماری زمینوں کو خالصہ سرکار کے نام پر قبضے میں لی جارہی ہیں جو کہ نا انصافی ہے۔ہم نے اپنا علاقہ پاکستان کو دیا ہے نہ کہ پاکستان نے اپنا علاقہ ہمیں دیا ہےلہذا ہماری زمینوں کو خالصہ سرکار کے نام پے اپنے قبضے میں کرنا ظلم و زیادتی ہے۔ اجتماع سے صوبائی صدر اسلامی تحریک گلگت بلتستان آغا سید محمد عباس رضوی، سینئر نائب صدر دیدار علی، سیکٹری جنرل علامہ شیخ مرزا علی، ڈویژنل صدر شیخ منیر حسین منوری، اپوزیشن لیڈر جی۔بی اسمبلی و رکن ممبر اسلامی تحریک کیپٹن ر محمد شفیع، چیرمئین پبلک اکاونٹس کمیٹی کیپٹن ر اسکندر علی نے خطاب کیا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here