گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دب کر شہیدہونے والوں کی پا نچو یں برسی
\دنیا کے بلند ترین محاذ جنگ سیاچن میں برفانی تودے تلے دب کر شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی آج پانچویں برسی ہے ۔ سات اپریل دوہزاربارہ کوسیاچن گلیشئیر پرسرکنے والے برفانی تودے نے ارض پاک کی حفاظت پر مامور ایک سو انتیس فو جی جوانوں سمیت ایک سو چالیس افراد کی جان لے لی تھی ۔نامسائد موسمی حالات اور شدید سردی کے باوجود پاک فوج کا ریسکیو آپریشن ڈیڑھ سال تک دن رات جاری رہا ۔ اکتوبر دوہزار تیرہ میں آخری شہید کا جسد خاکی نکالنے کے ساتھ یہ آپریشن تکمیل کو پہنچا۔ گیاری آپریشن پاک فوج کی تاریخ کا سنہرا باب ہے۔قرہ ارض کے بلند ترین محاذ پر وطن کیلئے مرمٹنے والوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔