تازه خبریں

کرمان میں دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی

گیس ، بجلی کے بعد آٹے کی قیمتوں میں اضافہ تشویشناک، عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیاگیا، عارف واحدی

گیس ، بجلی کے بعد آٹے کی قیمتوں میں اضافہ تشویشناک، عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیاگیا، عارف واحدی
اشیائے خوردونوش تک عوام کی پہنچ سے دور، حکومت کا کام عالمی مالیاتی اداروں کی خواہشات کو پورا کرنا نہیں بلکہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے، ریاست مدینہ والے عوام کو کوئی ریلیف دیں،سیکرٹری جنرل شیعہ علماءکونسل
 
     اسلام آباد 19 جنوری 2020ء(   جعفریہ پریس )شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کہتے ہیں بجلی، گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے بعد اب دیگر اشیائے خورو نوش کے ساتھ آٹے کی قیمت میں بھی فی کلو 4 سے 6روپے اضافہ کردیاگیا جو انتہائی تشویشنا ک ہے، انہوںنے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے فرمان کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ریاست مدینہ کا بنیادی فلسفہ بنیادی حقوق کی فراہمی اور عوام کی مشکلات کا ازالہ ہے نہ کہ ان کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جائے، حکومت کا بنیادی کام عالمی مالیاتی اداروں کی خواہشات کو پورا کرنا نہیں بلکہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے، بتایا جائے آج تک عوام کو کس مدمیں ریلیف دیاگیا ؟، عالمی مالیاتی اداروں کے اپنے ایجنڈے ہیں ، ارباب اختیار ملکی و عوامی مفا د مدنظر رکھیں
    ان خیالات کا اظہار انہوںنے آٹے کی قیمت میں فی کلو 4 سے6 روپے اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ علامہ عارف حسین واحدی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ انہوں نے کچھ عرصہ پہلے کہا تھا کہ حکمرانوں کو اب الیکشن موڈ سے نکلنا چاہیے ، افسوس ابھی تک طرز حکمرانی نے درست سمت اختیار نہیں کی، ڈالر قابو میں آرہاہے نہ پٹرولیم مصنوعات، اشیائے خوردونوش پر چیک اینڈ بیلنس رکھنے والی پرائس کنٹرول کمیٹیاں تک غیر فعال ہوچکیں، من مانے دام وصول کئے جارہے ہیں ، ہم روز اول سے یہ کہتے چلے آرہے ہیں کہ معاہدے عالمی مالیاتی اداروں سے ہوں یا دوست ممالک کے ساتھ ، ان میں توازن کے ساتھ عوامی مفاد کو مقدم رکھا جائے۔
    علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا تھا کہ مسلسل مدنی ریاست کے نعرے لگائے جارہے ہیں مگر ریاست مدینہ جس کا بنیادی کام عوامی فلاح وبہبود تھا اس کے ماٹو کی بجائے عالمی مالیاتی اداروں کی خواہشات او رشرائط کو پورا کیا جارہاہے، گیس، بجلی کی قیمتو ں میں بے پناہ اضافہ کردیاگیا ، اشیائے خوردونوش عوام کی پہنچ سے دور ہوچکے ،ریاست مدینہ کا بنیادی فلسفہ بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی اور عوامی مشکلات کا ازالہ ہے نہ یہ کہ عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جائے، بتایا جائے آج تک عوام کو کس مد میں ریلیف فراہم کیاگیا ، انہوںنے آٹے سمیت بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر ارباب اختیار سے فی الفور نوٹس اور اصلاح احوال کا مطالبہ کیا۔
                                             زاہد علی آخونزادہ
                                              مرکزی سیکرٹری اطلاعات
                                             9126889۔ 0333