تازه خبریں

ھیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے مجلس ترحیم

ھیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے مجلس ترحیم

مجلس ترحیم و تعزیتی جلسہ حجۃ الاسلام والمسلمین بزرگ عالم دین علامہ شیخ محسن علی نجفی، ھیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ شیخ محسن علی نجفی کی علمی زندگی سے استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے، ایسے بزرگ عالم دین کا خال پُر ہونا بہت مشکل ہے، اللہ تعالیٰ ہم سب کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے، بعد ازاں بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کے بلندی درجات کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔