ہماری تمام تر جدوجہد کا محور نظام ولایت و قیادت ہے۔ ہم ہر حال میں اسلامی تحریک کے پرچم تلے سیاسی و مذہبی جدوجہد جاری رکھینگے۔ علماٗ و عمائدین حلقہ ۴نگر۔ اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان آغا سید محمد عباس رضوی کی زیر صدارت غلمت نگر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینئر نائب صدر حاجی دیدار علی،سیکڑی جنرل علامہ شیخ مرزا علی،ڈویزنل صدر علامہ شیخ منیر حسین منوری، ڈپٹی جنرل سیکڑی سید حسن شاہ کاظمی، سیکڑی اطلاعات سید قائم علی شاہ کاظمی، ممبر سیاسی سیل سخی احمد جان، ممبر سیاسی سیل یوسف اخوندزادہ، امیدوار برائے حلقہ ۴ نگر محمد باقر سمیت علاقہ بھر سے علماٗ و عمائدین و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے معاملات پر تفصیل سے غور و خوص کیا گیا۔ آغا سید محمد عباس رضوی نے کارکنان کو اپنے اندر اتحاد و وحدت پیدا کرنے اور تنظیمی کارکردگی میں بہتری پیدا کرنے کی تاکید کی۔ اس کے علاوہ اسلامی تحریک کے پرچم تلے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی سرپرستی اور ہدایات کے تحت اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔