• تعلیم یافتہ نسل ، ملک و قوم کی ترقی کی ضمانت ہے، علامہ ڈاکٹر شبیرحسن میثمی
  • کوئٹہ میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی کا علامہ سید علی حسین مدنی کے کتابخانہ کا دورہ
  • مفتی رفیع عثمانی کی وفات سے علمی حلقوں میں خلاء پیدا ہوا علامہ شبیر حسن میثمی
  • مسئول شعبہ خدمت زائرین ناصر انقلابی کا دورہ پاکستان
  • علامہ عارف واحدی کا سید وزارت حسین نقوی اور شہید انور علی آخوندزادہ کو خراجِ تحسین / دونوں عظیم شخصیات قومی سرمایہ تھیں
  • علامہ شبیر میثمی کی وفد کے ہمراہ علامہ افتخار نقوی سے ملاقات
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مفتی رفیع عثمانی کے فرزند سے والد کی تعزیت
  • سید ذیشان حیدر بخاری متحدہ طلباء محاذ کے مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اعلی سطحی وفد کی پرنسپل سیکرٹری وزیر اعظم پاکستان سے تعزیت

تازه خبریں

ہماری تنظیمی اور قومی پالییسی ہے کہ ہم گلگت بلتستان کی سیاست اور انتخابات میں بھرپور کردار ادار کریں گے۔ کارکنان انتخابات میں شرکت کرنے کیلئے بھرپور تیاریاں کریں

جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی آفس میں گلگت کے صدر علامہ شیخ مراز علی نے اعلیٰ وفد کے ہمراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی سے ملاقات کے دوران گلگت بلتستان کے سیاسی و مذہبی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے گلگت آمد کی دعوت دی اور سیاسی طور پر جے بی کے ہونیوالے انتخابات میں شرکت کے حولے سے کیجانیوالی بھرپور تیاریوں اورجے بی میں اتحاد و وحدت کے حوالے سے اپنی کاوشوں کو بیان کیا جس پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے دورے کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تنظیمی اور قومی پالییسی ہے کہ ہم گلگت بلتستان کی سیاست اور انتخابات میں بھرپور کردار ادار کریں گے۔ اوروہاں کے کارکنوں کیلئے پیغام ہے کہ انتخابات میں شرکت کرنے کیلئے بھرپور تیاریاں کریں، اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ جیسا کہ ہم پورے ملک میں اتحاد و وحدت کیلئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں اس ملک میں اتحاد امت کیلئے ہمارے قائد محترم حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد نقوی کی کوششیں ناقابل فراموش ہیں۔ اسی طرح گلگت بلتستان میں بھی تمام مسالک کے درمیان اتحاد و وحدت قائم کرنے کیلئے اسلامی تحریک پاکستان بھرپور کردار ادا کریگی۔
علامہ عارف حسین واحدی نے مزید کہا کہ جو قوتیں ایک سازش کے تحت گلگت بلتستان میں فرقہ واریت کی آگ لگانا چاہتے ہیں ہم ان کی کوششوں کو ناکام بنائیں گے اور تمام مسالک کے ساتھ ملکر اتحاد و حدت کی فضا قائم کریں گیاور کسی صورت میں بھی ہمارے اندر انتشار و اختراق پیدا کرنا ممکن نہیں، امت کیلئے بھی ہمارا پیغام یہ ہے کہ اگر ہم متحد رہیں گے تو اسلام سربلند ہوگا۔ وطن عزیز مستحکم ہوگا۔ اور انتشار پھیلانے والوں کی کوششوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔