• علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
  • پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد

تازه خبریں

ہمارے نوجوانوں کے دل قائد محبوب کے انتظار میں بے قرار ہیں کہ کب وہ گھڑی آئے گی کہ جب ہم اپنے محبوب قائد کا بھرپور استقبال کریں گے،احسان علی

جعفریہ پریس –  پاکستان کو اتحاد و وحدت کی جس قدر ضرورت آج ہے اتنی شاید پہلے کبھی نہ تھی۔ دشمن ہماری صفوں میں دراڑیں ڈالنے کی مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔ دشمن نہیں چاہتا کہ ہمارے درمیان اتحاد و وحدت کی فضا برقرار رہے۔  ان خیالات کا اظہار جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان صوبہ خیبر پختوانخوا کے آرگنائزر احسان علی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ علما کونسل پاکستان خیبر پختوں کے تحت پیغام مصطفیٰ کانفرنس کی تیاری مکمل ہونے پرکیا – انہوں نے مزید کہا کہ آج کا دن انشاءاللہ دشمن کی ناکامی کا ثبوت ہوگا، دنیا دیکھے گی کہ آج گوش و کنار سے قافلے پیغام مصطفٰی کانفرنس میں شریک ہوں گے اور اپنے عمل کے ذریعے سے پیغام مصفطوی کو دنیا بھر میں عام کریں گے۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان صوبہ خیبر پختوانخوا کے آرگنائزر نے کہا کہ اس کانفرنس کے بھرپور انتظامات اور اتحاد و وحدت کی فضا کو فروغ دینے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ آج کا سورج دیکھے گا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ماننے والے عشاق نبی کے قافلے کس طرح ڈی آئی خان کی طرف امنڈتے چلے آرہے ہیں۔ احسان علی نے کہا کہ  اتحاد و وحدت کی مجسم تصویر کہ جس کی وجہ سے پاکستان میں امن قائم ہے اور پاکستان خانہ جنگی کی طرف نہیں جا رہا، ہمارے دلوں کی دھڑکن، ہمارے قائد محبوب کے انتظار میں نوجوانوں کے دل بے قرار ہیں۔ وہ اس انتظار میں ہیں کہ کب وہ گھڑی آئے گی کہ جب ہم اپنے محبوب قائد کا بھرپور استقبال کریں گے۔