جعفریہ پریس- کراچی شیعہ علما کونسل پاکستان لیڈز ونگ کی جانب سے انقلاب اسلامی کی ٣٥ ویں سالگرہ کے موقع پر عظیم الشان پروگرام کا انقعاد کیا جس میں تنظیمی خواھران سمیت خواتین نےکثیر تعداد میں شرکت کی- اس موقع پرتنظیمی خواھران سمیت مختلف طالبات و معلمات نے انقلاب اسلامی کے موضوع پرتقاریر، مقالے ،ٹاک شو اورخصوصی ترانے پیش کئے جبکہ شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما حجت الاسلام والمسلمین علامہ شیخ شبیر حسن میثمی نے خصوصی خطاب کیا- علامہ شیخ شبیر حسن میثمی نے انقلاب اسلامی کا تاریخی پس منظر نیز اس الہی مقصد میں حضرت امام خمینی ر ح اور دیگر مجتہدین کی خدمات پر روشنی ڈالی – علامہ شبیر میثمی کا کہنا تھا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کا اصل راز ولی فقیہ کی معرفت و اطاعت تھی – شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستان میں ولی فقیہ کے نمائندہ اور قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے زیر سایہ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں —