تازه خبریں

ہم سندھ کے نئے بنے والے ڈی جی رینجرز کو دل کی گہرا ئیوں سے مبا رک باد پیش کر تے ہیں علامہ ناظر عباس تقوی)

سابقہ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کی کا وشوں کوشہر کراچی کی عوام کبھی فراموش نہیں کرے گی(علامہ ناظر عباس تقوی)

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی اورنائب صدر  محمد یعقوب شہباز کاصوبائی دفتر سے جاری مشترکہ بیان میں کہنا ہے کہا ہم سندھ کے نئے بنے والے ڈی جی رینجرز کو دل کی گہرا ئیوں سے مبا رک باد پیش کر تے ہیں اور ساتھ ساتھ یہ امید بھی کرتے ہیں کہ جس طرح کراچی اور سندھ کا امن بحال کر نے میں جناب بلال اکبر صاحب کی جو خدمات ہیں اُن خدمات کا سلسلہ اس ہی طرح جاری رہے گاشہر کراچی میں امن جو خواب تھا اُس امن کو قائم کر نے میں سابقہ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کی کا وشوں کوشہر کراچی کی عوام کبھی فراموش نہیں کرے گی نئے آنے والے ڈی جی رینجرز سندھ بھی کراچی کو مزید امن کا گہوارہ بنا نے میں اہم کردار ادا کریں گے