قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے زیر صدارت شیعہ علماء کونسل کے مرکزی اور گلگت بلتستان کے علاقائی عہدیداران کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔جسمیں مرکزی نائب صدر علامہ مرزا علی ،مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی ،ممبر مرکزی سیاسی سیل ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی،صوبائی صدر گلگت بلتستان علامہ سید محمد عباس رضوی ،صوبائی جنرل سیکرٹری و ممبر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی محمد علی حیدر ،سابق وزیر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی وصوبائی سینئر نائب صدر گلت بلتستان دیدار علی ،ڈویژنل صدر سکردو علامہ فدا حسین عبادی نے شرکت کی ۔اجلاس میں گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت ،اقتصادی راہداری ،گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور عوامی حالت زار بہتر بنانے کی تجاویز، امن اوامان،ترقی اور گلگت سکرود روڈ کی تعمیر میں تاخیر سمیت دیگر اہم اُمور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔جسمیں طے پایاکہ ان مسائل کے حوالے سے اپنا موقف اور جدوجہد کا روڈ میپ ا گلے چنددنوں میں قائد ملت جعفریہ پریس کانفرنس میں اعلان کریں گے ۔قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ گلگت بلتستان کے مستقبل کا فیصلہ وہاں کی عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے اور اقتصادی راہداری میں اس اہم خطہ کونظر انداز کرنا کسی صور ت بھی بہتر نہیں بلکہ گلگت بلتستان کی عوام کو ہی اس کے ثمرات ملنے چاہیں۔خطے کی آئینی حیثیت کے بارے میں انہوں نے فرمایاکہ ہم گلگت بلتستان میں سیاسیے میدان میں ہیں اور عرصے سے خطے کی عوام کے فلاح وبہبود اور آئینی حقوق کے بارے میں جدوجہد کر رہے ہیں یہ جہدوجہد مقصد کے حصول تک جاری رہے گی ،حکمران عوام کی اُمنگوں کے مطابق فیصلے کریں ۔
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
- کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی