• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

ہندوستانی فوج کے ہاتھوں متعدد کشمیریوں کا قتل

رپورٹوں کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سنیچر کی صبح بارہ مولا کے آمرگڑھ علاقے میں ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں اور علحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں تین کشمیری جوان جاں بحق اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا- گذشتہ تین دنوں سے جاری جھڑپوں میں اب تک کم سے کم آٹھ کشمیری عسکریت پسند اور نوجوان ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ میں مارے جا چکے ہیں- کشمیری عوام نے جمعے کو نماز جمعہ کے بعد مظاہرے کر کے کشمیر کے سلسلے میں نریندرمودی حکومت کی پالیسیوں کی مذمت کی- ہندوستان کے زیر کنٹرول کشمیر میں آٹھ جولائی دوہزار سولہ میں حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے ہیں اور اب تک تقریبا دوسوتیس کشمیریوں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے جبکہ ہزاروں افراد زخمی اور گرفتار ہو چکے ہیں-