ہندوستان میں اسمبلی انتخابات میں گوا میں ریکارڈتوڑ83 فیصد ووٹ پڑے جبکہ پنجاب میں 75 فیصد سے زیادہ لوگوں نے ووٹ دیئے۔
اکا دکا واقعات کو چھوڑ کر دونوں ریاستوں میں انتخابات پرامن طریقے سے ختم ہو گئے۔
گوا میں سال 2012 کے اسمبلی انتخابات میں 81.18 فیصد اور 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں 77.03 فیصد ووٹ ڈالے گئے تھے۔ جبکہ پنجاب میں گزشتہ اسمبلی انتخابات میں 78.06 فیصد اور لوک سبھا انتخابات میں 70.89 فیصد پولنگ ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ کل ایک ہی مرحلے میں گوا میں 40 اسمبلی نشستوں اور پنجاب میں 117 اسمبلی سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے۔