قاٸدِ ملتِ جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے ترجمان زاہد علی آخونزادہ نے بعض شر پسند عناصر کی جانب سے تکفریت پھیلا کر ملک میں امن و امان کی فضاء کو ثبوتاژ کرنے اور بزرگانِ دین کے خلاف ہرزا سراٸی کی مذمت کرتے ہوٸے حکمرانوں کی خاموشی کو افسوسناک اور معنی خیز قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ قاٸدِ ملتِ جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ہنگو اور کراچی میں بعض گروہوں کی جانب سے شاہراوں پر تکفیری نعرے لگانے کی مذمت کرتے ہوٸے اس اقدام کو ملک کے امن کیلٸے خطرہ قرار دیا ہے۔ اُنہوں کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبےکے تحت وطن عزیز پاکستان میں اتحاد بین المسلیمین کی فضاء ثبوتاژ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ایسے شر پشند عناصر کو یوں کھلی چھوٹ دینا معنی خیز ہے۔ قاٸدِ ملتِ جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے بعض شرپسندوں کی جانب سے نام لے کر عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کے خلاف ہرزہ سراٸی اور گالم گلوچ کو اسلامی شعار اور اخلاقی اقدار کے منافی قرار دیتےہوٸے اس امر کی بھرپور مذمت کی اور اس موقع پر اسٹیج پر موجود ذمہ داروں کی خاموشی کو افسوسناک قرار دیا ہے۔
قاٸدِ ملتِ جعفریہ کے ترجمان زاہد علی آخونزادہ مزید کہا کہ حکمران ان واقعات کا فی الفور نوٹس لے اور تکفیر کے ذریعے وطن عزیز پاکستان میں امن و امان کو خطرے میں ڈالنے والے اسلام اور ملک دشمن عناصر کے خلاف فوری کارواٸی عمل میں لاٸے۔ اُنہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ شرپسندوں کی سازش کا شکار ہو کر مشتعل نہ ہوں اور ملک میں امن و امان، باہمی احترام اور اتحاد کی فضاء کو برقرار رکھنے میں کردار ادا کریں۔
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات